اسلام آبادپاکستان

ضمیر فرویشی کے ہتھکنڈے استعمال کر کے عمران خان کو ہرایا گیا،راجہ شیراز کیانی

رکن ریجنل ایڈوائزری کونسل پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد راجہ شیراز کیانی نے کہا ہے کہ جس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کرکے پاکستان تحریک انصاف کو اقتدار سے باہر کیا گیا ہے وہ ہماری جمہوری اقدار کے لیے نقصان دہ ثابت ہوں گے ہمیں فخر ہے کہ ہم ایسے لیڈر کے کارکن ہیں جو حق بات کے لیے ڈٹ گیا جسے ہرانے کے لیے دنیا کی سب طاقتیں ایک ہو گئیں اتوار کو اپنے ایک بیان میں راجہ شیراز کیانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم جماعتوں نے جس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کرکے پاکستان تحریک انصاف کو اقتدار سے ہٹایا ہے وہ ہماری پہلے سے کمزور جمہوریت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوں گے سر عام ہارس ٹریڈنگ کا بازار گرم کیا گیا ارکان اسمبلی کی منڈی لگی یہ ہتھکنڈے ہر لحاظ سے قابلِ مذمت ہیں انہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں اس لیڈر کا کارکن ہوں جو حق کے لئے کھڑا رہا، اقتدار کی پرواہ نہ کرتے ہوئے آخری دم تک اپنے موقف پر قائم رہا اور ملک کو اغیار کی سازشوں کے جال سے بچانے کی کوشش کرتا رہا انہوں نے کہا کہ اقتدار آتا جاتا رہتا ہے جو بات تاریخ میں یاد رکھی جائے گی وہ حق کے لیے لڑائی ہے اپنے ملک اور قوم کیلئے سوچنا ہے انہوں نے کہا کہ یہ امپورٹڈ حکومت ملک کو دوسرے ممالک کی مرضی سے چلانا چاہتی ہے، راجہ شیراز نے کہا کہ عوام آج بھی عمران خان کے ساتھ ہے اور انشااللہ اگلے الیکشن میں عمران خان پہلے سے زیادہ قوت اور دو تہائی اکثریت سے اقتدار میں آئے گا اور ملک کو ان غلاموں کی غلامی سے نجات دلائے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker