بین الاقوامی

شین زو-13کے خلابازوں کا امریکی نوجوانوں کے ساتھ تبادلہ خیال

امریکہ میں چین کے سفارتخانے میں منعقدہ سرگرمی میں چینی خلا بازوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے امریکہ کے نوجوانوں کے ساتھ بات چیت کی ہے۔ اس سرگرمی میں امریکی نوجوانوں، ان کے والدین ،اساتذہ اورناسا کے ریٹائرڈ خلاباز سمیت تقریباً 150 نمائندوں نے شرکت کی ۔اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق اس بات چیت میں حصہ لینے والے نوجوان کرسٹو فر نے کہا کہ چینی خلابازوں کی جانب سے جواب موصول ہونےپر وہ بے حد خوش ہیں ۔ ان کی رائے میں خلا تمام افراد کو متحد کر سکتی ہے۔
ناسا کے ریٹائرڈ خلاباز تھامس نے کہاکہ چین اور امریکہ کے درمیان خلائی تحقیقات میں تعاون کی وسیع گنجائش ہے ۔انسانوں کے درمیان خلائی تحقیقات سے ملنے والےتعاون کے مواقع، دنیا کے لیے حوصلہ افزا ہیں ۔وا ضح رہے کہ چین کے شین زو -13 کے خلاباز، 180 دن تک خلا میں رہنے کے بعدعنقریب زمین پر واپس آنے والے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker