
راولپنڈی(آئی پی ایس )پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین تھری کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ ہفتہ کوپاک فوج کے شعبہ تعلقات (آئی ایس پی آر)کے مطابق پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین تھری کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
ترجمان پاک فوج میجر جنرل افتخار بابر کے مطابق ٹیسٹ کا مقصد ہتھیاروں کے نظام کے مختلف ڈیزائن اور تکنیکی پیرا میٹرز کا جائزہ لینا تھا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ حالیہ تجربے سے شاہین بیلسٹک میزائل کے ڈیزائن اور تکنیکی پہلوں کی ایک بار پھر توثیق کی گئی ہے۔
Pakistan today conducted successful flight test of Shaheen-III surface to surface ballistic missile. The test flight was aimed at revalidating various design and technical parameters of the weapon system. pic.twitter.com/WHmjPGZobZ
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) April 9, 2022