اسلام آباد (آئی پی ایس ) وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے قبل پارلیمنٹ ہاس میں متحدہ اپوزیشن کا اجلاس ہو رہا ہے جس میں قومی اسمبلی اجلاس کی حکمت عملی پر غور کیا جا رہا ہے۔متحدہ اپوزیشن کے پارلیمانی رہنماں کا اجلاس پارلیمنٹ ہاس میں شہباز شریف کے چیمبر میں ہو رہا ہے.
جس میں شرکت کے لیے آصف زرداری، بلاول بھٹو زرداری، خالد مقبول صدیقی، اختر مینگل، شاہ زین بگٹی اور دیگر اپوزیشن رہنما پارلیمنٹ ہاس میں موجود ہیں۔وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد پر ووٹنگ، قومی اسمبلی کا اجلاس ساڑھے 10 بجے ہو گا۔دوسری جانب آج کے اجلاس پر مشاورت کے لیے متحدہ اپوزیشن کے ایک وفد نے اسپیکر قومی اسمبلی سے چیمبر میں ملاقات بھی کی ہے، متحدہ اپوزیشن کی جانب سے آج ہونے والے اجلاس کے ایجنڈے پر اسپیکر سے مشاورت کی گئی۔یاد رہے کہ دو روز قبل سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی 3 اپریل کی رولنگ کوکالعدم قرار دیتے ہوئے 9 اپریل کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا حکم دیا تھا۔