بغداد(آئی پی ایس)عراق میں 103 سالہ شہری نے خود سے 66 سال چھوٹی خاتون سے شادی کرلی، شادی کی تقریب میں ان کے پوتوں اور پڑپوتوں نے بھی شرکت کی۔
عرب میڈیا کے مطابق عراق کے جنوبی علاقے کمشنری الدیوانیہ میں جشن کا منظر تھا جس کی وجہ کوئی علاقائی تہوار نہیں بلکہ 103 سالہ شہری کی شادی تھی۔ گاؤں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا تھا اور روایتی گیت گائے جا رہے تھے۔
معمر شہری کی شادی کے یہ انتظامات ان کے پوتوں اور پڑپوتوں نے کیے تھے۔ پانچ روز تک جاری رہنے والی شادی کی تقریب میں قریبی رشتہ داروں اور علاقہ مکینوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ دلہن کی عمر 37 سال ہے اور وہ بھی شادی شدہ تھی۔