اسلام آباد(آئی پی ایس)وفاقی ترقیاتی ادارے(سی ڈی اے) میں اکھاڑ پچھاڑ،گریڈ 18کے دو افسران کے تقرر اور تبادلے کر دیے گئے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق افتخار علی حیدری کو ڈائریکٹر لا تھری کا چارج سونپ دیا گیا ہے جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر ممتاز علی سے ڈائریکٹر لا تھری کا عارضی چارج واپس لے کر انہیں ڈائریکٹر انفورسٹمنٹ تعینات کر دیا گیا ہے۔