اسلام آبادعلاقائی

سی ڈی اے ملازمین کے لئے عید الاؤنس کی منظوری

سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) کے ساتھ طے شدہ معاہدے کے تحت سی ڈی اے انتظامیہ نے تمام ملازمین کے لیے عیدالاؤنس کی منظوری دیدی جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،نوٹیفکیشن کے تحت مورخہ 25اپریل 2022ء کو گریڈ 01سے گریڈ 16(نان گزیٹیڈ) ملازمین کو پوری بنیادی تنخواہ اور گزیٹیڈ ملازمین کو آدھی بنیادی تنخواہ کے برابر عیدالاؤنس بمعہ تنخواہ اور ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن اداکی جائے گی،نوٹیفکیشن جاری ہوتے ہی تمام ملازمین مرکزی یونین آفس جمع ہوگئے اور قائد مزدور یونین چوہدری محمد یٰسین کا شکریہ اداکیا،اس موقع پر سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے چیئرمین سی ڈی اے عامرعلی احمد،ممبر ایڈمنسٹریشن عامرعباس خان ممبرفنانس رانا شکیل اصغر اور سی ڈی اے انتظامیہ کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں ایسے اقدامات سے سی ڈی اے ملازمین کی مشکلات میں یقینا کمی آئے گی اور وہ عید کے تہوار کو بھرپور طریقے سے مناسکیں گے،انھوں نے کہا کہ چیئرمین سی ڈی اے اورانکی ٹیم کی شہر کی بہتری اور ادارے کی ترقی کے لیے گراں قدر خدمات ہیں جس پر ہم انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ سی ڈی اے ملازمین کے باقی ماندہ مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کے لیے سی بی اے کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے تاکہ سی ڈی اے ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہو سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker