چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ امریکہ تائیوان کے معاملے پر "ون چائنا ” کی سرخ لکیر کو کھلم کھلا توڑ رہا ہے، امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر، اگر وہ جان بوجھ کر تائیوان کا دورہ کرتی ہیں، تو یہ چین کی خودمختاری کے لیے بدنیتی پر مبنی اشتعال انگیزی اور چین کے اندرونی معاملات میں شدید مداخلت ہوگی۔ جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق ان خیا لات کا اظہار وانگ ای نے فرانسیسی صدر کے خارجہ امور کے مشیر بونا کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران کیا ۔ دونوں فریقین نے یوکرین کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔اس مو قع پر وانگ اے نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ نے صدر میکرون اور مختلف ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ متعدد فون کالز کیں اور یوکرین کے معاملے پر چین کے اصولی موقف کو جامع انداز میں بیان کیا۔ ہم جلد از جلد جنگ بندی اور امن کی بحالی کے بھی منتظر ہیں، اور اپنے طریقے سے اس مقصد کے لیے انتھک محنت کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ، ہم سمجھتے ہیں کہ تمام فریقین کو امن مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے ضروری ماحول اور حالات پیدا کرنے چاہئیں، نہ کہ شعلوں کو بھڑکانے کے۔اس موقع پر وانگ ای نے میڈیا رپورٹس پر امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے تائیوان کے متوقع دورے پر چین کا پختہ موقف بیان کیا ۔وانگ ای نے نشاندہی کی کہ موجودہ بین الاقوامی صورتحال مزید غیر مستحکم ہوتی جا رہی ہے۔ امریکہ یوکرین کے معاملے پر کسی ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام پر زور دیتا ہے، لیکن امریکہ تائیوان کے معاملے پر "ون چائنا ” کی سرخ لکیر کو کھلم کھلا توڑ رہا ہے، یہ ایک صریحاً دوہرا معیار ہے۔ ایک ملک کے سیاسی رہنما ہونے کے ناطے، امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر، اگر وہ جان بوجھ کر تائیوان کا دورہ کرتی ہیں، تو یہ چین کی خودمختاری کے لیے بدنیتی پر مبنی اشتعال انگیزی اور چین کے اندرونی معاملات میں شدید مداخلت ہوگی، اور بیرونی دنیا کو ایک انتہائی خطرناک سیاسی سگنل جائے گا۔ اگر امریکہ اپنے راستے پر گامزن ہوا تو چین پرعزم جواب دے گا اور امریکہ کو تمام نتائج قبول کرنا ہوں گے۔اس موقع پر بونا نے کہا کہ فرانسیسی فریق ہمیشہ ایک آزاد خارجہ پالیسی پر کاربند رہا ہے اور وہ بلاک سیاست کی منطق میں نہیں آئے گا۔ فرانس ہمیشہ امن قائم کرنے اور اسے برقرار رکھنے کے لیے پرعزم رہا ہے، اور یوکرین کی غیر جانبداری اور سلامتی کی ضمانتوں جیسے اہم مسائل پر روس سمیت تمام فریقوں کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے۔ فرانس موجودہ صورتحال پر چین کے خیالات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور چین کے ساتھ امن مذاکرات کو فروغ دینے، جنگ بندی کے حصول اور بحران کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں کرنے کے لیے تیار ہے۔
Related Articles
مشترکہ طور پر ایشیا بحرالکاہل کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کی جائے ، چینی وزارت خارجہ
بدھ, 13 نومبر, 2024
ترقی پذیر ممالک مالی امداد اور ٹیکنالوجی کی منتقلی میں اضافہ کریں ،چینی نائب ویراعظم
بدھ, 13 نومبر, 2024