اسلام آباداہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پی ٹی آئی کو ایک اوربڑا جھٹکا۔مزید 22 ارکان نے بغاوت کردی

اسلام آباد (آئی پی ایس )سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب میں اپوزیشن نے حکومت کے لئے بڑا سرپرائزتیار کرلیا ہے۔ مزید 22 ایم پی ایز نے متحدہ اپوزیشن کی حمایت کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حکومت کے لئے مشکلات بڑھ گئیں۔

ترین خان گروپ، علیم گروپ کے اراکین کی حمایت کے بعد تحریک انصاف کے مزید 22 ایم پی ایز نے متحدہ اپوزیشن کی حمایت کا فیصلہ کر لیا ہے اور آئندہ ہفتے وزارت اعلی پنجاب کیلئے ہونے والی ووٹنگ میں حمزہ شہباز کو 223 ووٹ ملنے کا قوی امکان ہے۔  واضح رہے کہ 2 روز قبل مقامی ہوٹل میں ہونے والے علامتی اجلاس میں حمزہ شہباز کو 199 ووٹ ملے تھے، متحدہ اپوزیشن کے ایم پی ایز کو آج گلبرگ کے مقامی ہوٹل سے دوسرے ہوٹل میں منتقل کردیا جائے گا، اس کے لئے کینٹ کے علاقہ میں واقع ہوٹل میں 150 کمرے بک کروا لئے گئے ہیں، یہ فیصلہ گلبرگ کے ہوٹل کے باہر حمایتی اور مخالف کارکنوں کے مظاہروں اور ٹریفک مسائل کے سبب کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker