
کراچی (آئی پی ایس )پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)کے رہنما لطیف کھوسہ نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان آج استعفیٰ دے رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کراچی میں رہنما پیپلز پارٹی لطیف کھوسہ نے میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عدالتِ عظمی نے غیر آئینی کام کو کالعدم قرار دے دیا۔لطیف کھوسہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ دیا، جس سے ہم سرخرو ہوئے۔