اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

اسپیکر اسد قیصر نے قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح طلب کرلیا

اسلام آباد(آئی پی ایس) سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اسپیکر اسدقیصر نے قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح دس بجے طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قومی اسمبلی کا اجلاس ہفتے کو صبح دس بجے طلب کرلیا، اجلاس میں عدم اعتماد کی قرارداد پر رائے شماری ہوگی۔

عدم اعتماد کی قرارداد پر رائے شماری کے بعد اجلاس ملتوی کردیا جائے گا، اجلاس کا ایجنڈا آج جاری کیے جانے کا امکان ہے۔عدالت نے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے کابینہ کو بھی بحال کر دیا تھا جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس ہفتے کو صبح ساڑھے دس بجے سے پہلے بلا کر جلد از جلد عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانے کاحکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ قومی اسمبلی تحلیل ہونیکی کوئی آئینی حیثیت نہیں ہے۔سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد منظور ہو جاتی ہے تو اسمبلی نئے وزیر اعظم کا انتخاب کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker