اہم خبریںپاکستان

سپریم کورٹ کا فیصلہ،کلِ یوم احتجاج نہیں بلکہ یومِ تشکر ہوگا، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد(آئی پی ایس)حکومت مخالف متحدہ اپوزیشن نے ڈپٹی اسپیکر کی تحریک عدم اعتماد پر رولنگ کو غیر آئینی اور قومی اسمبلی کی بحالی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ پوری قوم اور آئین پاکستان اور جمہوریت کی فاتح قرار دیا اور کہا کہ عدلیہ قوم کی امیدوں پر پورا اترتے اطمینان بخش فیصلہ دیا۔
انہوں نے کہا کہ کل یوم احتجاج نہیں ہوگا بلکہ یوم تشکر ہوگا، جمعہ کی نمازوں میں لوگ شکرانے کے دو نفل بھی پڑھیں، پاکستان کی بقا اور اس کے استحکام کی دعائیں کریں۔
اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ 22 کروڑ عوام کی دعائیں اللہ نے قبول کی ہیں اور عدالت عظمیٰ نے ایسا فیصلہ کیا جس سے پاکستان کا آئین بچ گیا بلکہ پاکستان بچ گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اپنا وقار اور خودمختاری چار چاند لگائے ہیں، عدالت عظمیٰ کے شکرگزار ہیں، ہم نے جنگ غربت اور بے روزگاری کے ساتھ لڑنی ہے، ہم ملک کر یہ جنگ لڑیں گے۔
آخر میں انہوں نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن کو ایک مشترکہ پریس کانفرنس بھی کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker