بین الاقوامی

سرمائی اولمپکس کی کامیابی کے لئے صدر شی کی ہدایات پر چین کے عملی اقدامات

"حیرت انگیز، غیر معمولی اور شاندار” سرمائی اولمپکس کا کامیاب انعقاد صدر شی جن پھنگ کی قیادت میں چین کی طرف سے دنیا کے ساتھ کئے گئے ایک پختہ وعدے کی تکمیل ہے۔ بیجنگ سرمائی اولمپکس اور سرمائی پیرا اولمپکس کا کامیاب انعقاد صدر شی جن پنگ کی کوششوں سے لازم و ملزوم ہے۔
بیجنگ سرمائی اولمپکس وبا کے پھیلنے کے بعد سے شیڈول کے مطابق کامیابی کے ساتھ منعقد ہونے والا پہلا عالمی جامع کھیلوں کا ایونٹ ہے۔ بیجنگ سرمائی اولمپکس میں شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ کووڈ۱۹ کی وبا اب بھی پھیل رہی ہے اور موسمیاتی تبدیلی اور دہشت گردی جیسے عالمی مسائل یکے بعد دیگرے ابھر رہے ہیں۔ عالمی برادری کو ‘زیادہ متحد’ ہونا چاہیے۔ دنیا صرف اسی صورت میں ان مسائل کا موثر طور پر جواب دے سکتی ہے جب وہ زیادہ متحد ہو اور مل کر مشترکہ مستقبل کے لئے جدو جہد کرے۔ یہ ضروری ہے کہ حقیقی کثیرالجہتی پر عمل کیا جائے، اقوام متحدہ کی قیادت میں قائم بین الاقوامی نظام برقرار رکھا جائے، بین الاقوامی قانون پر مبنی بین الاقوامی نظم کو بہتر بنایا جائے، اور مشترکہ طور پر ہم آہنگ تعاون کا ایک بین الاقوامی خاندان بنایا جائے۔ ”
انہوں نے مزید کہا کہ "اولمپک موومنٹ کا مقصد انسانوں کی ہمہ جہت ترقی کا ادراک کرنا ہے۔ ہمیں امن، ترقی، انصاف، جمہوریت اور آزادی کی مشترکہ اقدار پر کاربند رہنا چاہیے۔ مختلف تہذیبوں کے درمیان تبادلے کو فروغ دیا جانا چاہیے، اور مشترکہ طور پر بنی نوع انسان کےہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو آگے بڑھانا چاہیے۔”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker