اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

قاسم خان سوری نے بھی ٹک ٹاک پر اکاونٹ بنا لیا

اسلام آباد(آئی پی ایس )ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے بھی معروف ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر اکاونٹ بنا لیا۔تفصیلات کے مطابق قاسم خان سوری نے اپنے ٹک ٹاک اکاونٹ کی اطلاع ٹوئٹ کے ذریعے دی۔ٹوئٹر پر اپنی ٹک ٹاک ویڈیو کا لنک شیئر کرتے ہوئے قاسم سوری نے ہیش ٹیگ پاکستان زندہ باد لکھا ۔

 

 

 

ڈپٹی اسپیکر کے نام سے منسوب ٹک ٹاک اکاونٹ پر اب تک صرف دو ویڈیوز شیئر کی گئی ہیں، پہلی ویڈیو 3 اپریل کو تحریکِ عدم اعتماد کی رولنگ پڑھتے ہوئے جب کہ دوسری اسی دن اسمبلی میں آتے وقت کی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسمبلی میں اسپیکر کی سیٹ سنبھالنے سے قبل انہوں نے پرویز خٹک، علی محمد خان اور مراد سعید سے ملاقات کی۔

 

 

 

واضح رہے کہ قاسم سوری کے علاوہ ٹک ٹاک پر صدر مملکت عارف علوی، اسد عمر، سابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سمیت دیگر سیاستدان بھی موجود ہیں۔خیال رہے کہ آج کل سوشل میڈیا پر ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری پاکستان تحریک انصاف کے سپورٹرز کے پسندیدہ شخص ہیں، گزشتہ اتوار ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد کو پاکستان کے اندرونی معاملات ، پارلیمانی کارروائی میں بیرونی مداخلت اور غیر آئینی قرار دیتے ہوئے مسترد کردی تھی۔بعدازاں اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گی اور صدر مملکت عارف علوی نے عمران خان کی تجویز پر اسمبلیاں تحلیل کردیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker