اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے معافی مانگ لی

اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان اور ان کے ساتھیوں کا اصل چہرہ دیکھنے کے بعد اپوزیشن رہنماوں سے معافی مانگ لی۔

 

 

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ عمران خان اور اس کے ساتھیوں کاچہرہ دیکھنے کے بعد غیرمشروط طور پر جناب آصف زرداری،محترم نواز شریف، محترم شہباز شریف، محترمہ مریم نواز سے معافی کا طلبگار ہوں۔عامر لیاقت نے یہ بھی لکھا کہ کیپٹن صفدر، بہن عظمیٰ بخاری، حمزہ بھائی، حج کے ساتھی مولانا فضل الرحمان ،بلاول بھائی اور عبدالغفور حیدری سے معافی کا خواستگوار ہوں ورنہ بوجھ رہے گا۔

 

 

 

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر عامر لیاقت نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کی اور سنگین الزامات لگائے۔ ان الزامات پر کافی ردعمل سامنے آیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker