وفاقی ترقیاتی ادارے (کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی) کی انتظامیہ نے مسیحی ملازمین کے لئے انکے مذہبی تہوار کے موقع پر ادارے میں کام کرنے والے تمام مسیح ملازمین کے لئے ایسٹر الائونس کی منظوری دے دی ہے۔ جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ ایسٹر کا تہوار 17 اپریل، 2022 بروز اتوار کو منایا جائے گا۔ نوٹیفکیشن کے تحت نان گزیٹیڈ ملازمین کو پوری بنیادی تنخواہ جبکہ گزیٹیڈ ملازمین کو نصف بنیادی تنخواہ دی جائے گی۔ اسی طرح مسڑرول و ڈیلی ویجز ملازمین کو ریگولر پےسکیلز کے مطابق الائونس کی ادائیگی کی جائے گی۔ ٹریثری ڈویژن اور متعلقہ اکائونٹس افسران کو پابند کیا گیا ہے کہ ایسٹر الائونس کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے تاکہ بروقت اتھارٹی کے ان حاضر سروس مسیحی ملازمین کو ایسٹر الاؤنس مل سکے۔ اس موقع پر مسیحی برادری کی جانب سے سی ڈی اے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا گیا اور اس امید کا اظہار کیا گیا کہ اس سے یقیناً سی ڈی اے کے مسیحی ملازمین کی خوشیوں میں اضافہ ہوگا اور وہ اس مہنگائی کے دور میں بہتر انداز میں اپنا مذہبی تہوار مناسکیں گے۔
Related Articles
پاکپتن ،دو نئے واٹر سپلائی سولر سسٹم کا افتتاح ،عوامی ،سماجی حلقوں کا وزیر اعلی ،ڈپٹی کمشنر کا شکریہ
ہفتہ, 17 اگست, 2024
قائداعظم انٹرنیشنل اسپتال میں مبینہ طبی غفلت سے مریض کی موت، پاکستان انفارمیشن کمیشن کا 10دن کے اندر کے اندر انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے کا حکم
جمعرات, 6 جون, 2024
ربجا کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب میں عید ملن پارٹی نے بڑے اجتماع کی شکل اختیار کرلی
جمعہ, 26 اپریل, 2024