اسلام آبادعلاقائی

سی ڈی اے کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول کو مارچ میں 21 ملین سے زائد کی آمدنی

وفاقی ترقیاتی ادارے  (کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی) کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول کو مارچ 2022 میں 21 ملین روپے سے زائد کی آمدن ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول نے مارچ کے مہینے میں اسلام آباد کی 15 رہائشی عمارتوں کو مکمل ہونے اور انکی جانچ پڑتال کے بعد تکمیلی سرٹیفکیٹس جاری کئے گئے جس کی مد میں 6 لاکھ 56 ہزار روپے سے زائد کا ریونیو وصول کیا گیا، جبکہ 2 کمرشل عمارتوں کے نقشہ جات کی منظوری کی مد میں بارہ ملین روپے سے زائد کا ریونیو موصول ہوا۔ اسی طرح 22 رہائشی عمارتوں کے نقشہ جات کی منظوری کی مد میں تقریباً 7 لاکھ روپے کی رقم وصول کی گئی۔ جبکہ 5 کمرشل عمارتوں کو این او سی جاری کرنے کی مد میں 6 ملین روپے سے زائد کا ریونیو موصول ہوا۔ اسی طرح 35 رہائشی عمارتوں کو 1 ملین روپے  سے زائد میں این او سی جاری کئے گئے۔ اس طرح مجموعی طور پر کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول کو مارچ 2022 میں 21.434  ملین روپے حاصل ہوئے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker