اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیراعظم عمران خان نے سپریم کورٹ سے لیٹر گیٹ کی تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا۔ وزیراعظم نے لیٹرگیٹ کی تحقیقات کے لیے ہائی پاور کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے وکلا کمیشن بنانے کے لیے آج سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔
وزیراعظم نے سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس سے متعلق گزشتہ روز قانونی ٹیم سے مشاورت کی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے حکومت گرانے کے لیے عالمی سازش کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے جبکہ منحرف ارکان اور ہارس ٹریڈنگ کی تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
عمران خان کا مقف ہے کہ نیشنل سکیورٹی اجلاس میں بین الاقوامی سازش کو تسلیم کیا گیا۔عمران خان کا مقف ہے کہ کرپٹ سیاستدانوں نے حکومت گرانے کے لیے عالمی ایجنڈے پر عمل کیا لہذا اس کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہئیں۔