اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے ) کی طرف سے افسران اور متعلقہ ڈائریکٹوریٹس کو شہریوں اور اراضی مالکان سے پے آرڈرز اور ڈیمانڈ ڈرافٹس کی وصولی سے روک دیا گیا ۔
ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل لینڈ اینڈ اسٹیٹ محمد افنان عالم کی طرف سے جاری مراسلے میں کہا گیا کہ شہریوں اور اراضی مالکان سے اسٹیٹ مینجمنٹ ونگ سے متعلقہ وصول کئے جانے والے پے آرڈرز اور ڈیمانڈ ڈرافٹس کے گم ہونے کے حوالے سے متعدد شکایات سامنے آئی ہیں ،لہذاڈیلنگ اسسٹنٹس ، افسران اور متعلقہ ڈائریکٹوریٹس کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ شہریوں اور اراضی مالکان سے پے آرڈرز اور ڈیمانڈ ڈرافٹس وصول نہ کریں ۔
تمام پے آرڈرز اور ڈیمانڈ ڈرافٹ صرف ون ونڈو ڈائریکٹوریٹ پر وصول کئے جائیں گے ،تمام پے آرڈرز اور ڈیمانڈ ڈرافٹس مخصوص پراپرٹیز کے حوالے سے وصول کئے جائیں گے،جن پے آرڈرز اور ڈیمانڈ ڈرافٹس میں متعلقہ پراپرٹی کا حوالہ نہ ہوا وہ وصول نہیں کئے جائیں گے ۔