اہم خبریںپاکستان

وزراء اور مشیر سرکاری گاڑیاں فوری واپس کریں،کیبنٹ ڈویژن کی ہدایت

کیبنٹ ڈویژن نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے کے بعد وزراء اور مشیروں کے زیر استعمال گاڑیاں فوری واپس کرنے کی ہدایت کر دی،کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے تمام وزراء اور مشیروں،معاون خصوصی کو تحریری احکامات جاری کر دیے ہیں،تفصیلات کے مطابق جاری نوٹیفکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام وزراء ،مشیر،معاون خصوصی اپنے زیر استعمال گاڑیاں فوری اپنے متعلقہ وزارتوں اور محکموں کو واپس کریں،احکامات کے مطابق تمام وزارتوں اور محکموں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر گاڑیاں واپس وصول کریں،یاد رہے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اتوار کو وزیر اعظم کی ایڈوائس پر صدر مملکت کی جانب سے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے بعد ختم ہو گئی تھی مگر کئی وزراء اور مشیر بدسطور سرکاری گاڑیاں استعمال کر رہے ہیں،گزشتہ روز سپریم کورٹ پیشی کے موقع پر جب اس حوالے سے سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ قانونی طور پر 15دن سرکاری گاڑی استعمال کر سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker