اسلام آبادعلاقائیکھیل

اسلام آباد وائی کنگز فیئرڈیل سپرلیگ ٹی 20 کی فاتح

اسلام آباد (قیصر ستی )اسلام آباد وائیکنگز نے  فیئر ڈیل سپر لیگ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا فائنل میں وائیکنگز نے پاشا الیون کو 56رنز سے شکست دی فائنل کے مہمان خصوصی چوہدری عبدالرؤف تھے جبکہ نوید ملک ، صبیح اظہر، رانا تحسین ، وجاہت عباسی ، راجہ اشفاق اور نوید عباسی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ پاشا الیون نے ٹاس جیت کر وائیکنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی وائیکنگز نے مقررہ 20اوورز میں 222رنز بنائے وائیکنگز کی طرف سے ملک اسود نے 56اور عثمان غنی نے 76رنز بنائے پاشا کی طرف سے عبداللہ نے 2کھلاڑی آؤٹ کیے جواب میں پاشا الیون کی ٹیم 166رنز بنا سکی پاشا کی طرف سے ہارون نے 44اور عمیر نے 32 رنزبنائے وائیکنگز کی طرف سے عثمان شاہ نے 3 جبکہ عمیر نے دو کھلاڑی آؤٹ کیے عثمان غنی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا آخر میں مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے وائیکنگز کے منصور کو لیگ کا بہترین بلے باز اور وائیکنگز کے عثمان شاہ کو لیگ کا بہترین باؤلر قرار دیا گیا۔ چوہدری عبدالرؤف نے لیگ کے بہترین انتظامات پر انتظامی کمیٹی کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی کھیلوں کے فروغ میں کردار ادا کرنے کا عزم کا اظہار کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker