اہم خبریںپاکستانتجارت

آئی ایم ایف پروگرام کی معطلی کے حوالے سے وزرات خزانہ کی وضاحت

اسلام آباد (آئی پی ایس )بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)پروگرام کی معطلی کے حوالے سے وزرات خزانہ نے وضاحت کردی۔

وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ابھی بھی معلومات کا تبادلہ ہورہا ہے، توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کے تحت اصلاحات پر بات چیت ہورہی ہے۔

اس سے قبل آئی ایم ایف پاکستان کا کہنا تھا کہ نئی حکومت کیساتھ قرض پروگرام میں شمولیت پر بات ہوگی، نئی حکومت سے معاشی پالیسیوں پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

آئی ایم ایف پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ نئی حکومت سے پروگرام کے ارادوں کے بارے میں گفتگو ہوگی، آئی ایم ایف میں قرض پروگرام معطل کرنے کا کوئی تصور نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker