اسلام آبادعلاقائی

یوٹیلیٹی اسٹورز پر حکومت کا رمضان پیکیج نظر نہیں آرہا۔میاں محمد اسلم

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے شروع ہوتے ہی اشیائے خردونوش اور پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو گیا ہے جس سے شہریوں کے لیے سحری اور افطاری خریدنا مشکل بن گیا ہے ہر جگہ شہریوں سے من مانی قیمتیں وصول کی جا رہی ہیں ، انھوں نے کہا اسلام آباد انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹیاں اپنی ذمہ داری ادا کر نے میں مکمل ناکام ہو چکی ہیں، یوٹیلیٹی اسٹورز پر وفاقی حکومت کا رمضان پیکیج بھی عملاً کہیں نظر نہیں آرہا ، یوٹیلیٹی اسٹورز سے چینی اور آٹے جیسی انتہائی ضروری اشیاء تک غائب ہو گئی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے مختلف وفود سے ملاقات کر تے ہو ئے کیا ۔ میاں محمد اسلم نے کہا رمضان المبارک میں اشیاءکی قیمتوں کو کنٹرول کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے ، ایک طرف اشیاءخردونوش کی قیمتوں میں اچانک اضافے سے شہری پریشان ہیں تودوسری طرف دوکلو چینی کے حصول کے لیے روزہ دار وں کو لائنوں میں لگ کر بھی آٹا اور چینی نہیں ملتی ، میاں محمد اسلم نے کہا ماہ مقدس میں ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں نے عوام کی مشکلات و پریشانیوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے ،حکومت کی رٹ اورپرائس کنٹرول کمیٹیاں کہیں نظر نہیں آرہی ،حکومت یوٹیلیٹی اسٹورز پر عوام کے لیے آٹے اور چینی سمیت دیگر اشیاءکی فراہمی کو یقینی بنائے تاکہ عوام کو رمضان المبارک میں حقیقی طور پر ریلیف مل سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker