اسلام آبادپاکستانتازہ ترین

پہلے انتخابی اصلاحات کی جائیں, تا کہ دھاندلی نہ ہوسکے، فضل الرحمان

اسلام آباد(آئی پی ایس ) جمعیت علمائے اسلام(ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پہلے انتخابی اصلاحات کی جائیں پھر الیکشن ہوں تا کہ دھاندلی نہ ہوسکے، اپوزیشن کی رائے نہیں لی گئی اور اسمبلی تحلیل کردی گئیں اس لیے ہمارا مطالبہ ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم قرار دی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو حق نہیں پہنچتا کہ وہ خود کو وزیر اعظم کہہ سکیں یا سرکاری وسائل استعمال کریں، صدر مملکت کو باور کرادینا چاہتاہوں کہ پارلیمنٹ اور عوام کا موڈ آپ کے مواخذے کا بھی ہے۔انہوں نے ڈاکڑ عارف علوی کو مخاطب کرکے کہا کہ آپ بھی اسی ناجائز اور تسلط پر مبنی ریجیم کا حصہ ہیں، صدر نے بھی کچھ نہیں دیکھا اور فورا اسمبلی تحلیل کردی۔علاوہ ازیں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان نے مراسلہ (خط) کو سیکیورٹی کمیٹی کے راز کو جس طرح افشاں کیا تم نے حلف سے غداری کی ہمارے اداروں کو سوچنا ہوگا کہ پاکستان مفروضوں پر مبنی الزامات اور پاکستان کی وفا دار قیادت کو غداری کی طرف کے نتائج کیا ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker