
اسلام آبا(آئی پی ایس ) سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بلاول بھٹو زرداری کے ٹوئٹ پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ نیشنل سکیورٹی کے معاملات پرگفتگو سے پہلے کسی عقلمند سے مشورہ کرلیاکریں ۔انہوں نے کہا کہ تحقیقات ہوئیں تو آپ کو بہت نقصان ہوگا، ہم ابھی بہت خاموش ہیں اس کو غنیمت سمجھیں۔