اسلام آبادعلاقائی

اسلام آباد میں رمضان کے دوران سستے بازار قائم کردیئے گئے

 

وفاقی ترقیاتی ادارے (کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی) کی انتظامیہ، ضلعی انتظامیہ اور ایم سی آئی کے اشتراک سے ماہ رمضان میں شہریوں کو تازہ اشیاء ارزاں نرخوں پر فراہم کرنے کے لئے رمضان سستے بازاروں کا انعقاد کیا گیا ہے۔ یہ بازار روانہ کی بنیاد پر سیکٹر جی سکس، جی سیون اور جی ٹین میں لگائے گئے ہیں۔ متعلقہ شعبہ جات کو ہدایت جاری کی گئیں ہیں کہ اسلام آباد میں لگائے گئے تمام سستے بازاروں میں نہ صرف اشیاء خوردونوش ارزاں نرخوں پر وافر مقدار میں فراہم کی جائیں گی بلکہ انکے معیار کا بھی خصوصی خیال رکھا جائے گا کیونکہ سستے بازاروں کے انعقاد کا مقصد روزے داروں کو بھرپور سہولت مہیا کرنا ہے۔ متعلقہ شعبوں کے افسران کو مزید ہدایت جاری کی گئیں ہیں کہ سستے بازاروں کے لگانے کا بنیادی مقصد وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کو ماہ رمضان المبارک میں تازہ اور ارزاں نرخوں پر کھانے پینے کی اشیاء، تازہ پھلوں اور سبزیوں کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ متعلقہ شعبوں کو مزید ہدایت کی گئیں کہ رمضان المبارک میں شہریوں کی سہولیات کے لئے اسلام آباد میں لگائے گئے تمام سستے بازاروں میں ارزاں نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی وافر مقدار میں فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تمام اقدامات اٹھائے جائیں اور اس ضمن میں سخت مانیٹرنگ کا نظام وضح کیا جائے تاکہ اسلام آباد کے شہری اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔ متعلقہ شعبوں کے افسران کو مزید ہدایت جاری کی گئیں کہ وہ سستے بازاروں میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں تاکہ ان بازاروں میں آنے والے صارفین کی شکایات کا فوری ازالہ ممکن بنایا جاسکے۔ مزید برآں اوور چارجنگ کرنے والوں یا صارفین سے بداخلاقی سے پیش آنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کی بھی ہدایت جاری کی گئیں۔ اسی طرح اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کی فہرست کو سستے بازاروں میں نمایاں جگہوں پر آویزاں کرنے کے ہدایت بھی کی گئیں تاکہ شہری اپنی ضروریات کے مطابق اشیاء کے نرخ دیکھ سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker