اسلام آبادعلاقائی

سیکٹر ڈی 12 کے ترقیاتی کاموں کے لئے 146 ملین روپے سےزائد مختص

وفاقی ترقیاتی ادارے (کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی) کی انتظامیہ شہر کی تعمیر و ترقی بالخصوص سیکٹر ڈویلپمنٹ پر خصوصی توجہ دے رہا ہے۔ اس ضمن میں کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے سیکٹر ڈی 12 کے باقی ماندہ  ترقیاتی کاموں کی تکمیل کے لئے ٹینڈرزاخبارات میں شائع کردئیے ہیں۔ سی ڈی اے انتظامیہ کی جانب سے سیکٹر ڈی 12 کے ترقیاتی کاموں کے لئے 146 ملین روپے سے زائد کا بجٹ مختص کیا گیا ہے اس رقم سے روڈ انفراسٹرکچر بشمول مرکزی اور رابطہ سڑکوں کی تعمیر ومرمت، اسفالٹک کارپیٹنگ سمیت دیگر ترقیاتی کام کرائے جائیں گے۔ واضح رہے عرصہ دراز سے اسلام آباد کے ایسے سیکٹرز جہاں ترقیاتی کام التواء کا شکار تھے۔ موجودہ سی ڈی اے انتظامیہ کی خصوصی دلچسپی کے باعث ان تمام سیکٹروں میں ترقیاتی کاموں کا اجراء کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ نئے سیکٹرز کی آباد کاریوں سے شہر کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوگا اور اسکے ساتھ ساتھ شہریوں کو اعلی معیار زندگی اور معیاری سہولیات کی بلا تعطل فراہمی میں بھی مزید آسانیاں پیدا ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker