فن و فنکار

عروج آفتاب کے گریمی ایوارڈ جیتنے پر ماہرہ خان کا ردِ عمل

لاہور (آئی پی ایس ) پاکستان کی نامور اداکارہ ماہرہ خان نے پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب کے گریمی ایوارڈ جیتنے پر ردِ عمل دیا ہے۔ ماہرہ خان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ انہیں عروج آفتاب پر فخر ہے۔اداکارہ نے عروج کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اسی طرح وطن کا نام روشن کرتی رہیں۔

یاد رہے کہ عروج آفتاب کو دنیائے موسیقی کے اعلی ترین گریمی ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا، یہ پہلا موقع تھا کہ جب کسی پاکستانی گلوکارہ کو 2 کیٹیگریز میں نامزد کیا گیا، ایک بیسٹ گلوبل میوزک پرفارمنس اور دوسری بیسٹ نیو آرٹسٹ۔اس بار لیڈی گاگا اور ٹیلر سوئفٹ جیسی گلوکارائیں بھی زیادہ نامزدگیاں حاصل نہیں کر سکیں۔واضح رہے کہ گلوکارہ کی پیدائش سعودی عرب میں ہوئی لیکن والدین کے ساتھ وطن آکر لاہور سے اپنی موسیقی کا آغاز کیا اور امریکا کے برکلے کالج آف میوزک سے تعلیم حاصل کی ۔عروج کو بچپن سے کلاسیکی موسیقی، غزل اور قوالی سے لگاو رہا ہے، وہ گلوکاری کے علاوہ موسیقار اور پروڈیوسر بھی ہیں اور اب تک ان کی تین سولو البم آ چکی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker