اسلام آباد (آئی پی ایس )سی ڈی اے میں کام کرنے والی بلتی برادری اور مزدور یونین کے عہدیداران کے وفد میں شامل علی رضابلتی سپریم کونسل،صدر آغاسید ذوالفقار شاہ،چیئرمین غلام محمد بلتی،جنرل سیکرٹری قاسم بلتی،ممبر کونسل اطہر شاہ،سلیم شگری،شبیر چوہان،زاہد بلتی،علی محمد بلتی،شیر علی بلتی،کاچوگلزار،غلام عباس،ممتازبلتی ودیگر بلتی رہنماں نے پاکستان ورکرز فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اور قائد سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) چوہدری محمد یسین سے مرکزی یونین آفس جی سیون میں ملاقات کی اور تمام سی ڈی اے ملازمین کو رمضان المبارک سے قبل بلاتفریق ایک بنیادی تنخواہ اور دیگرمراعات دلوانے پر اپنے محبوب قائد چوہدری محمد یسین کا شکریہ اداکیا اور انھیں پھولوں کے ہار اور گلدستے پیش کیے،
قائد مزدور یونین چوہدری محمد یسین نے اس موقع پر بلتی برادری کے رہنماں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ خوشحال مزدور ہی خوشحال اور مضبوط ادارے کی بنیاد ہوتا ہے اور ہم اللہ تعالی کا شکراداکرتے ہیں جس نے ہمیں ایسے مزدور دوست کام کرنے کی توفیق عطافرمائی،میں آپ تمام کی محبتوں کا شکریہ اداکرتا ہوں اور دعاگوہوں کہ اللہ تعالی آپ اورآپکے بچوں کے رزق میں مزید اضافہ کرے،آج ادارے کے پندرہ ہزار ملازمین ہماری پشت پر کھڑے ہیں یہی وجہ ہے کہ مزدور یونین نیک نیتی کے ساتھ جو بھی کام کرتی ہے اللہ تعالی کی ذات آپ محنت کشوں کی دعاں کے صدقے ہمیں اس میں کامیابی نصیب ہوتی ہے،ہماری ہمیشہ یہ کوشش رہی کہ محنت کشوں کو انکی کارکردگی کا ثمر ملنا چاہیے اور ہم اپنے ملازمین کی مراعات و دیگر الانس میں اضافے کے لیے مزید کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں اور جلد یہ ثمرات محنت کشوں کو نظرآئیں گے،
آج مسلمان اور مسیحی برادری کے لوگوں کو بلاتفریق عیداور ایسٹر الانس ملنامزدور یونین کی کاوشوں کا ثمر ہے،ہماراجینا مرنا اپنے محنت کش کے حقوق کی خاطر ہے،میں اپنے محنت کشوں سے یہ امید رکھتا ہوں کہ وہ بھی اپنے حقوق کے ساتھ اپنے فرائض کی ادائیگی پوری ایمانداری اور فرض شناسی سے کریں گے۔