Uncategorized

تاجدارِ موہڑہ شریف حضرت پیر ہارون الرشید کے چہلم کی محفل 8 اپریل کومنعقد ہوگی

اسلام آباد (آئی پی ایس )27 فروری 2022 کو حضرت پیر ہارون الرشید کے وصال نے دنیا کو ویران کر دیا، آپ کی ذات پر اللہ کریم کا بے پناہ فضل اور کرم تھا ،پیر صاحب ایک عظیم روحانی، علمی وعملی شخصیت اور سلسلہِ عالیہ طریقتِ نسبتِ رسولی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے علمبردار تھے ۔آپ عشقِ حقیقی کے سمندر میں اس قدر غوطہ زن تھے کہ اپنی زندگی کے 62 سال اللہ کی مخلوق کی علمی روحانی معاشی و معاشرتی بے لوث خدمت کی حتی کے زندگی کے آخری ایام میں جب آپ اسلام آباد کے ایک نجی ہسپتال میں تقریبا 16 دن زیرِ علاج رہے، آپ کی طرف سے ہسپتال انتظامیہ سمیت ہر خاص و عام میں صبح و شام لنگر تقسیم کیا جاتا اور دین و دنیا کی بھلائیوں کے لئے دعاوں سے نوازا جاتا۔

 

 

 

پیر صاحب نے ساری زندگی مخلوقِ خدا کو یہی درس دیا کہ "لوگو نسبتِ رسولی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حاصل کرو کیونکہ جسے یہ نسبت حاصل ہو جائے اسکے دل اور دماغ روشن ہو جاتے ہیں اور وہ شخص اللہ کا بندہ اور نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا سچا غلام بن کر دونوں جہانوں میں سرخرو اور سرفراز ہوجاتا ہے” آپ قرآنِ پاک اور پنجتن پاک کے سچے عاشق اور مفسرِ قرآں بھی تھے۔ آپ رح ہر سال جنوری اور جولائی کے مہینے میں قرآن خوانی کی محافل کا انعقاد کرتے جن میں گروڑوں کی تعداد میں تلاوت کئے ہوئے قرآنِ پاک اللہ کی پاک بارگاہ میں پیش کئے جاتے یہی وجہ ہے کہ آپ رح کے وصال سے لیکر اب تک آپ کی تربت مبارک پر 24 گھنٹے قرآنِ پاک کی تلاوت اور ذکر کلمہ شریف و درود شریف کا ورد جاری ہے آپکے مزارِ اقدس پر ہر وقت عشاق کا تانتا بندھا رہتا ہیتاجدارِ موہڑہ شریف شیر شاہ غازی حضرت پیر ہارون الرشید رح کے چہلم کی محفل 8 اپریل بروز جمتہ المبارک مرکزی دربارِ عالیہ موہڑہ شریف میں حضرت ڈاکٹر پیر غلام محمد گوہر نظیر گوہر صاحب سجادہ نشین دربارِ عالیہ موہڑہ شریف کے زیرِ صدارت و سرپرستی منعقد ہوگی ۔محفلِ پاک نمازِ جمعہ کے فورا بعد شروع کی جائے گیاس بابرکت محفلِ پاک میں دنیا بھر سے زائرین عقیدت مند متوسلین متعلقین اور مریدین شرکت کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker