اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

شہباز شریف کی ضمانت منسوخ کرنے کیلئے دائر درخواست خارج

 ایف آئی اے نے شوگر ملز کیس میں رہنما مسلم لیگ ن شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کی تھی،لاہور کی عدالت نے شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کی درخواست کو خارج کردیاسماعت کے دوران وکیل ایف آئی اے نے استدعا کی کہ شہباز شریف عبوری ضمانت پر ہیں ان کا ہر صورت عدالت میں پیش ہونا ضروری ہے۔

جج سپیشل کورٹ سینٹرل نے ریمارکس دیے کہ عدالت اپنے حکم پر کیسے نظر ثانی کر سکتی ہے۔ وکیل ایف آئی اے نے استدعا کی کہ اعلی عدالتوں کی دو نظیریں پیش کی ہیں جس کے مطابق عدالت کے پاس اختیار ہے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کی ایف آئی اے کی درخواست مسترد کر دی۔اس فیصلے میں کہا گیا کہ دائرہ اختیار سے متعلق ملزمان کی درخواست بھی خارج کر دی ہے۔شہباز شریف، حمزہ شہباز اور دیگر ملزمان کو 11 اپریل کو فرد جرم کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker