اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

موجودہ صورتحال کا حل نئے انتخابات ہیں، اسد عمر

اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ امید ہے سپریم کورٹ ایسا فیصلہ کرے گی جس سے انتشار نہیں پھیلے گا۔اسد عمر نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے منحرف ارکان کو نوٹس دیا ان کا جواب تسلی بخش نہیں تھا، انہوں نے فلور کراسنگ کی ہے، 20 منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس دائر کریں گے، ان کی تاحیات نااہلی ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ کل وزیر اعظم نے مرکزی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس بلایا ہے ، اگلے الیکشن کے اندر 89 دن رہتے ہیں۔اسد عمر نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ہمیں آئین کے درس دیے جارہے ہیں، جبکہ ایاز صادق نے اجلاس میں اسپیکر کی غیرآئینی نشست سنبھالی، میرے خیال میں نئے الیکشن ہی واحد حل ہیں ، فیصلہ اب سپریم کورٹ ہی کرے گی، امید ہے سپریم کورٹ ایسا فیصلہ کرے گی جس سے انتشار پھیلنے کا خطرہ نہ ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker