اہم خبریںتازہ ترین

صدرمملکت نے نگران وزیراعظم تعینات کرنے کیلئے مراسلہ لکھ دیا

اسلام آباد(آئی پی ایس )صدرمملکت نے نگران وزیراعظم تعینات کرنے کیلئے مراسلہ لکھ دیا،وزیراعظم عمران خان اورشہبازشریف کوبھی مراسلہ ارسال کردیا گیا۔مراسلے میںکہا گیا کہ وزیراعظم عمران خان نگران وزیراعظم کی تعیناتی تک کام جاری رکھیں گے ،

صدر پاکستان نگران وزیراعظم قائد ایوان اور اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے لگانے کے مجاز ہیں ۔مراسلہ میں کہا گیا کہ قائد ایوان اور اپوزیشن لیڈر نگران وزیراعظم کے لیے کسی نام پر اتفاق نہیں ہوتا ، ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اسمبلیوں کی تحلیل کے تین ایام کے اندر دونوں اطراف سے دو دو نام صدر پاکستان کو بھیجیں گے ، صدر پاکستان پارلیمانی آٹھ رکنی کمیٹی کو وہ نام بھیجیں گے ۔پارلیمانی کمیٹی میں اپوزیشن اور حکومت کی نمائندگی برابر ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker