
اسلام آباد(آئی پی ایس )مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان اور ان کے حواریوں نے آئین کی واضح خلاف ورزی کی، گزشتہ دن ملکی سیاست میں سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے متحدہ اپوزیشن رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی نے کل سویلین مارشل لا نافذ کیا، 3 نومبر 2007 کو مشرف نے بھی یہی غیر آئینی حرکت کی تھی، عمران خان اور ان کے حواریوں نے آئین کی واضح خلاف ورزی کی، گزشتہ دن ملکی سیاست میں سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا، تحریک کو ہر صورت کل ووٹنگ کیلئے پیش کیا جانا تھا، عمران نیازی نے ڈپٹی اسپیکر کو اپنا آلہ کار بنایا، انہوں نے جمہوریت کو مسخ کیا، آئین شکنی کی۔