اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان تحریک انصاف کے رکن پرویز خٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ قوم کو مزید سرپرائز ملنے والے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میںپرویز خٹک نے کہا کہ پاکستان کی عوام کو سرپرائز دینے کی بات کی ہے۔انہوں نے اپنے پیغام میں سوال کرتے ہوئے پوچھا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قوم اور اپوزیشن کو ملنے والا سرپرائز کیسا لگا؟ پرویز خٹک نے واضح کیا ہے کہ قوم تیار رہے جلد ہی اور سرپرائزز ملنے والے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز عدم اعتماد کی تحریک کو ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے غیر آئینی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا تھا ۔





