بین الاقوامی

امر یکہ میں کورونا وائرس سے مقامی با شندوں کی اموات کی شرح 3 گنا زائد ہے،

ا یک نئی تحقیق کے مطا بق کم عمر ہونے کے باوجود، کووڈ-۱۹ کے شکار امریکہ کے مقامی باشندوں کی اسپتال میں داخلے اور اموات کی شرح سفید فام لوگوں سے 2 سے 3 گنا زیادہ ہے۔ماہرین بتاتے ہیں کہ یہ امتیازی سلوک اور پسماندگی کی ایک طویل تاریخ کا نتیجہ ہے جو مقامی امریکیوں کے لیے طبی خدمات تک بروقت رسائی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔
انڈین ہیلتھ سروس (IHS) کی شدید کم فنڈنگ کو مقامی امریکیوں کے لیے صحت کی دیکھ بھال تک رسائی میں رکاوٹ کی ایک اور اہم وجہ قرار دیا گیا ہے۔ آئی ایچ ایس کے ماہرین نے یہ بھی کہا کہ غربت،صاف پانی کی قلت اور بنیادی سہولیات کی کمی، اور صحت مند خوراک اور آن لائن صحت سے متعلق مشورے تک رسائی کی کمی بھی مقامی لوگوں میں اموات کی بلند شرح کے لیے ذمہ دار ہو سکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker