
کراچی (آئی پی ایس)رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں عامر لیاقت حسین نے کہا کہ ڈراما ختم ہونے کے بعد کہنا چاہتا ہوں کہ وزیر اعظم نے جو کچھ کیا ثابت ہوگیا کہ اپوزیشن جو کچھ کر رہی تھی درست کر رہی تھی۔
انہوں نے کہا کہ میں تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں، آئین سے کس نے انحراف کیا اور منحرف کون ہے؟ فیصلہ عدالت کرے گی لیکن افسوس کہ جنرل قمر باجوہ کو ہٹانے کے لیے یہ کھیل کھیلا گیا