اہم خبریںپاکستان

آئین شکنی نہیں کر سکتا ، چوہدری سرور پھٹ پڑے

اسلام آباد (آئی پی ایس ) سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے تحریک انصاف کی قیادت کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ سارے راز کھول دوں گا۔تفصیلات کے مطابق چوہدری محمد سرور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ افسوناک کی بات ہے کہ ملک مشکل حالات سے گزر رہا ہے، ایسی بات نہیں کرنا چاہتا کہ ماحول میں کشیدگی آئے۔انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے بھی گورنر شپ سے استعفی دیا، مجھے عہدوں سے پیار نہیں ہے، ہم سب نے ملکر عمران خان کو وزیر اعظم بنایا، میں، شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین اور علیم خان بھی وزرات اعلی کے امیدوار تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے سمجھا کہ عثمان بزدار نیا پاکستان بنا سکتا ہے، پورے پاکستان نے دیکھا کہ بزدار نیا پاکستان کس طرح بنا رہا ہے، کبھی چیف سیکرٹری بدلا جارہا ہے، ملازمتیں بکتی رہیں، اے سی اور ڈی سی پیسے دے کر لگ رہے ہیں، ہم پھر بھی چپ رہے۔
چوہدری محمد سرور نے کہا کہ ہم دل پر پتھر رکھ کر پھر بھی عمران خان کے ساتھ رہے، رمضان کا مہینہ ہے، اگر میری باتیں سچ نہ ہوئیں تو قوم جو سزا دے گی منظور ہوگی، عمران خان نے ایسے شخص کو وزیر اعلی بنایا جو ممبر ہے پی ٹی آئی کا اور نہ الیکشن لڑا۔
انہوں نے کہا کہ خان صاحب اس شخص سے بلیک میل ہو رہے ہیں جس کے پاس 9 ایم پی اے ہیں، مجھ ہر الزام لگایا جارہا ہے کہ میں ڈبل پلے کر رہا تھا، مجھے وزیر اعظم نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس 3 اپریل کو ہونا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے یہ بات چوہدری برادران کو بھی نہیں بتائی، میں وزیراعظم کے پاس گیا جہاں پارٹی کے کچھ ارکان تھے، پرویز خٹک میرے پاس کاغذ کا ٹکرا لائے اور 2 اپریل کو اجلاس بلانے کا کہا۔
چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پرویز خٹک نے میرے پر الزامات لگائے، پرویز الہی کہتا ہے کہ اگر 2 اپریل کو اجلاس نہ بلایا تو میں جیت نہیں سکوں گا، میں نے اپنے ضمیر کے خلاف جاکر رات کے اندھیرے میں غیر قانونی کام کیا، اور دستخظ کردئیے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے میاں برادران کو استعفی دیا اور آج تک ان کے خلاف بات بہیں کی، میں نے 2 سالوں میں دس دفعہ استعفی دینا کی کوشش کی ہے، اگر میرے کسی پی ٹی آئی کے دوست نے گالم گلوچ کی تو میں پھر اینٹ کا جواب پتھر سے دوں گا۔
سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا مزید کہنا تھا کہ رات کو مجھے کال آئی کہ پرویز الہی ہار رہا ہے کہ اجلاس ملتوی کردیں، میں نے کہا کہ جو وزیر اعظم صاحب کہیں گے میں کر دوں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker