اسلام آباداہم خبریںپاکستانتازہ ترین

فیصلے کا دن آگیا، وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر قومی اسمبلی میں آج ووٹنگ

اسلام آباد (آئی پی ایس ) عمران خان وزیراعظم رہیں گے یا نہیں؟ فیصلے کا دن آگیا، تحریک عدم اعتماد پر قومی اسمبلی میں آج ووٹنگ ہوگی۔ارکان قومی اسمبلی شرکت کیلئے پارلیمنٹ لاجز سے پیدل پہنچے، اپوزیشن ارکان کے ساتھ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان بھی موجود ہیں۔قومی اسمبلی اجلاس کا 6 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا، اپوزیشن کو تحریک منظور کرانے کیلئے عددی اکثریت دکھانا ہوگی۔

جماعت اسلامی کے ایک رکن کے غیر حاضر رہنے کا اعلان کردیا گیا۔قومی اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے میں وقفہ سوالات اور توجہ دلا نوٹس بھی شامل ہے۔ادھر دوسری جانب عدم اعتماد پر ووٹنگ پر حکومتی ارکان بھی موجود ہوں گے، وزیراعظم کی بھی آج اسمبلی اجلاس میں شرکت کا امکان ہے۔اسلام آباد کے ریڈ زون کو حساس ترین ایریا قرار دیدیا گیا، دو دن کیلئے دفعہ 144 نافذ جبکہ ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔ 2 ہزار سے زائد رینجرز اور 4 ہزار ایف سی کے جوان، 10 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کردیئے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker