
برازیلیہ -(آئی پی ایس)برازیل میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی، 8 افراد ہلاک جبکہ 6 بچوں سمیت 13 افراد لاپتہ ہوگئے۔برازیل میں بارشوں اور سیلاب کے باعث کئی شہر زیر آب آگئے، لینڈ سلائیڈنگ سے سڑکیں بند ہوگئیں، بجلی اور مواصلات کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا۔مختلف شہروں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو نکالا جارہا ہے۔