
اسلام آباد (آئی پی ایس ) رمضان میں دیگر صحت بخش غذاں کے ساتھ سحری اور افطاری میں دہی کھانا نہایت مفید ہے کیونکہ یہ ایک مکمل غذا ہے۔سحری میں دہی کا استعمال معدے کو فائدہ پہنچاتا ہے اور گرمی کے روزوں میں اس کا استعمال صحت کے لیے ضروری ہے۔
دنیا بھر کے غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ دہی کھانا لازمی ہے، لیکن کیو ں؟ آئیے جا نتے ہیں۔دہی کیلشیم کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے، کیلشیم سے ہڈیاں مضبوط اور طاقتور ہوجاتی ہیں۔دہی آنتوں کو بیکٹیریا سے پاک رکھتا ہے جس سے ہمارا نظام ہاضمہ بھی اچھے سے کام کرتا ہے۔
دہی میں موجود لیکٹیک ایسڈ میں اینٹی فنگل کی خصوصیات موجود ہوتی ہیں جو ہمارے سر کے انفیکشن کو ختم کرکے ہمارے بالوں کو خشکی سے پاک کردیتے ہیں۔ما ہرین کا کہنا ہے کہ دہی کو غذا میں شامل کرنے کا سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ دہی میں چینی شامل کرکے کھالیں۔اس کے علاوہ دہی میں مختلف قسم کے پھل ڈال کربھی روزانہ کھا یا جا سکتا ہے۔دہی کو میٹھی یا نمکین لسی کی شکل میں بھی استعمال کیا جاتا ہے جو کہ صحت مند مشروب ہے۔