اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

محمد سرور گورنر پنجاب کے عہدے چوہدری سے بر طرف

لاہور (آئی پی ایس ) چوہدری سرور کو گورنر پنجاب کے عہدے برطرف کردیا گیا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو ان کے عہدے سے برطرف کردیا گیا ہے۔فواد چویدری نے لکھا کہ وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔\

وفاقی وزیر نے کہا کہ نئے گورنر پنجاب کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، آئین کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قائم مقام گورنر ہوں گے۔چوہدری سرور کئی برسوں تک برطانیہ میں مقیم رہے ہیں، وہ برطانیہ کی سیاست میں کافی فعال تھی تاہم 2013 میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت بننے کے بعد انہیں گورنر پنجاب بنایا گیا۔بعد ازاں چوہدری سرور نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔چوہدری سرور کو 2018 کے انتخابات میں کامیابی کے بعد گورنر پنجاب بنایا گیا ، اس سے قبل وہ تحریک انصاف ہی کے ٹکٹ پر سینیٹر بھی رہے ہیں۔گزشتہ کچھ عرصے سے چوہدری سرور پی ٹی آئی حکومت سے نالاں نظر آرہے تھے، کئی مقامات پر انہوں نے اس کا اعتراف بھی کیا تھا کہ حکومت عوام کو ریلیف پہچانے میں ناکم رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker