
اسلام آباد(آئی پی ایس )پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ عمران نیازی اور انکے ترجمانوں نے اب باقاعدہ رونا شروع کردیا ہے۔حسن مرتضی نے لاہور میں اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ نحوست کا سایہ کل قوم کے سر سے ٹل جائیگا۔انہوں نے کہا کہ خود کو پاکستان کیلئے ناگزیر سمجھنے والے کو تعزیر کے پھندے میں لائیں گے، نیازی اور انکے ترجمانوں نے اب باقاعدہ رونا شروع کر دیا ہے۔پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری کا کہنا ہے کہ کوئی کہتا ہے آرٹیکل 6لگائیں گے تو کوئی ذمہ داروں کے ترلے مار رہا ہے، لوگوں میں گالی، نفرت اور عدم برداشت کا پرچار کرنیوالوں کی پاکستان میں کوئی جگہ نہیں۔حسن مرتضی نے مزید کہا کہ اتوار کا دن پنجاب والوں کے اطوار بدلنے کا باعث بنے گا، جیت آئین، قانون، جمہوریت اور عوام کی ہوگی۔





