ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال نے قائداعظم یونیورسٹی، اسلام آباد، میں طلباء، اساتذہ، انتظامیہ اور یونیورسٹی کے عملےکے لیے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جس میں طبی خدمات، غذائیت سے متعلق مشاورت، دانتوں کا چیک اپ، ہڈیوں کی مضبوطی کی جانچ، بی ایم آئی ٹیسٹ اورصحت و صفائی کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی۔ کیمپ سے لوگوں کی بڑی تعداد مستفید ہوئی۔ شرکاء نے ہسپتال کے اس مفید کیمپ کے کامیاب انعقاد پر بہت خوش ہوئے اور انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئےاپنی خواہش کا اظہارِ کیا کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے میڈیکل کیمپس کا انعقاد ہوتا رہنا چاہیئے۔ قائداعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی اور دیگر اعلیٰ انتظامی اہلکاروں نے کیمپ کا دورہ کیا۔ اکبر نیازی ہسپتال سے ڈائریکٹر کرنل (ر) ڈاکٹر غلام مجتبیٰ عباسی اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر عریج نیازی نے بھی کیمپ میں شرکت کی۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے قائداعظم یونیورسٹی میں میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر ہسپتال کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اورعوام الناس میں صحت مند زندگی گزارنے کے لیئے احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کے لیے ہسپتال کی کوششوں کو سراہا۔
ڈاکٹر اریج نیازی نے اس موقع پر میڈیا کو بتایا کہ ہسپتال اپنے تمام مریضوں کو مناسب نرخوں پرعالمی سطح کی معیاری صحت کی سہولیات فراہم کرتا ہے اور اس طرح کے کیمپس کے ذریعے ہسپتال مختلف کمیونٹیز تک صحت سے متعلق آگاہی کو اجاگر کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ دونوں اداروں کی انتظامیہ نے آنے والے دنوں میں تحقیق، سائنس، طبی تعلیم و تربیت کے شعبوں میں تعاون کو بڑھانے اور ملکر کام جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔