اسلام آباد(آئی پی ایس) سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ عمران خان نے کرسی بچانے کی خاطر ملک کے خارجہ امور دا پر لگا دیئے ہیں۔شازیہ مری نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ملک پر مسلط تاریکی دور کا خاتمہ ہونے پر عوام کو مبارکباد، عمران خان نے پارلیمان کو بے اثر کر کے شخصی آمریت قائم کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کرسی بچانے کی خاطر ملک کے خارجہ امور دا ئوپر لگا دیئے ہیں، کسی ملک نے دھمکی آمیز خط نہیں لکھا، ایک سفارتی مراسلہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سفارتی مراسلے کا جواب سفارتی طریقے سے دینے کے بجائے اسے کرسی بچانے کے لیئے استعمال کیا جا رہا ہے، بلاول بھٹو کہہ چکے ہیں کہ عمران خان کو آئینی راستے فارغ کریں گے، بھاگنے نہیں دیں گے۔ شازیہ مری نے کہا کہ عمران خان نے تین سال عوام کو رولایا ہے اب اسکے رونے کا وقت ہے، عمران کو ہٹانے کی وجہ اسکی اپنی بے حسی اور نالائقی ہے، کوئی بیرونی سازش نہیں، نالائق وزیر اعظم کی وجہ سے ملک عالمی سطح پر تنہا ہو چکا ہے۔
نالائق اور چاپلوس وزیر خارجہ نے دنیا میں ملک
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو احساس ہی نہیں ہے کہ امریکہ اور یورپ میں کتنے پاکستانی بستے ہیں، عمران خان ملک کے پہلے وزیر اعظم تھے جو سفارتی استثنا پر امریکہ جاتے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان بتائیں وہ کونسا کیس ہے جس میں ایک امریکی عدالت نے انہیں مجرم قرار دیا؟ عمران خان نے ایک ملک کے حکمران کی جانب سے دی جانے والی گھڑی بیچ کر ملک کو بدنام کیا۔
شازیہ مری نے کہا کہ ملک کا کوئی ایسا ادارہ نہیں ہے جس کو نااہل وزیر اعظم نے بدنام نہ کیا ہو، اپوزیشن آئینی اور جمہوری عمل کے ذریعے نالائق وزیر اعظم کو گھر بھیج رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان خود خائن ہیں اس لیئے انہیں سب کرپٹ نظر آتے ہیں، عمران خان خود سازشی ہیں اس لیئے انہیں ہر چیز میں سازش نظر آتی ہے۔سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ نالائق اور چاپلوس وزیر خارجہ نے دنیا میں ملک کو تماشا بنا دیا ہے۔