اسلام آبادپاکستان

اسلام آبادہائیکورٹ نے بلوچستان کے طلبہ کے حق میں بڑا حکم دیدیا

اسلام آباد(آئی پی ایس)اسلام آبادہائیکورٹ نے بلوچستان کے طلبہ کے حق میں بڑا حکم سنا دیا ،حکومت کو اہم ہدایات جاری کردیں ۔قائد اعظم یونیورسٹی کے طلبہ کو ہراساں کرنے کے خلاف کیس کی سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔دوران سماعت عدالت نے قائد اعظم یونیورسٹی انتظامیہ کو حکم دیا کہ یقینی بنائیں کہ بلوچ طلبہ کو کوئی ہراساں نا کرے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے وائس چانسلر قائداعظم یونیورسٹی کو معاملے کی انکوائری کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ جمعہ تک انکوائری رپورٹ جمع کروائیں۔

لاپتہ حفیظ بلوچ کی بازیابی کے لیے درخواست میں وکیل ایمان مزاری عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ گزشتہ روز وزیر داخلہ سے ملاقات کرائی گئی جبکہ وکیل ایمان مزاری نے کہا کہ وزیر داخلہ سے ملاقات نتیجہ خیز نہیں رہی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ وفاقی حکومت ہدایات جاری کرے کہ پاکستان بھر میں بلوچ طلبہ کو ہراساں نہ کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker