پشاور(آئی پی ایس)پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں واضح برتری حاصل کر لی ہے۔اس حوالے سے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج سامنے آئے ہیں جس کے مطابق 64 تحصیل کونسل میں سے 31 کے نتائج مکمل ہوگئے ہیں ۔کے پی کے بلدیاتی الیکشن کے 31 تحصیل کونسل کے میں سے 13 میں پاکستان تحریک انصاف کو کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما تیمور جھگڑا نے اپنے ایک پیغام میں بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی کو واضح کیا ہے۔
خیال رہے کہ صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 18 اضلاع میں پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی۔دوسرے مرحلے میں صوبے کے 18 اضلاع کے65 تحصیلوں میں پولنگ ہوئی۔جن تحصیلوں میں پولنگ ہوئی ان میں اورکزئی، کرم، شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان، ایبٹ آباد، مانسہرہ، بٹگرام، تورغر، کوہستان بالا، کوہستان زیریں شامل ہیں۔کولائی پالس، سوات، شانگلہ، مالاکنڈ، دیر بالا، دیر زیریں، چترال بالا اور چترال زیریں بھی شامل ہیں۔