
اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیراعظم عمران خان نے خیبرپختونخواہ کے بلدیاتی الیکشن میں تحریک انصاف کی کامیابی پر کہا ہے کہ عوام نے غداروں اورغیر ملکی غلاموں کو مسترد کرتے ہوئے حکومت کے حق میں فیصلہ سنایا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں محمومد خان کی کامیابی کو سراہا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کے پی کے میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر وزیراعلی محمود خان کو مبارکباد پیش کی ہے۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے عوام نے غداروں اورغیر ملکی غلاموں کو مسترد کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے نتائج تمام غداروں کے اپنے حلقوں میں جانے کے لیے تنبیہ ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ رواز وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں واضح کیا تھا کہ اتوار کے دن پاکستان کی عوام کے مستقبل کا فیصلہ ہونا ہے۔
انہوں نے بتایا تھا کہ قومی اسمبلی میں اتوار کے روز عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ ہوگی ۔قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اتوار کو فیصلہ ہو جائے گا آیا ملک آزاد خارجہ پالیسی پر عمل کرے گا یا غلامی کی پالیسی اپنائے گا۔انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کے رہنما براہ راست اس میں ملوث ہیں جس کا مقصد پاکستان کی خود مختاری کو کمزور کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ رہنما عدالتوں سے سزا یافتہ اور کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں اور ایک مہذب قوم کیسے ان کو رہنمائی کی اجازت دے گی۔