
اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم کے قوم سے خطاب کے بعد وزیراعظم ہاوس اور وزیراعظم سیکرٹریٹ سے سامان کی بنی گالہ منتقلی شروع ہونے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں ۔
اس حوالے سے سنیئر صحافی سلیم صافی نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم ہاوس اور وزیراعظم سیکرٹریٹ سے سامان کی بنی گالہ منتقلی شروع ہوگئی ہے۔
ایک اہم وزیر جو بچ بچاو میں اہم کردار ادا کر رہے تھے نے بھی سرکاری گھر کو خالی کرنا شروع کردیا۔
سنیئر صحافی عامر الیاس رانا نے بھی سامان منتقلی کی تصدیق کرتے ہوئے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ایک وزیر منسٹر کالونی سے ایف سیون کے ایک گھر میںاپنا کچھ سامان لے گئے ہیں۔