
وہاڑی(محمد اشرف نمائندہ خصوصی ) حکومت کسانوں کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام نظر آرہی ہے کسان سراپا احتجاج ہیں کھاد مافیا بشارت اینڈ برادرز اور وہاڑی کسان گھر یوریا کھاد بلیک میں فروخت کررہے ہیں کسانوں کا کہنا ہے کہ بشارت اینڈ برادرز سے کھاد لینے گئے تو انہوں نے2400 روپے سے کم ریٹ پر کھاد دینے سے انکار کردیا جبکہ حکومتی ریٹ 1850 روپے ہےضلعی انتظامیہ کے نوٹس میں دینے کی بات پر بشارت اینڈ برادرز کے مالک بشارت کے ملازم طارق نے کہا کہ اے سی وہاڑی اور ڈی سی وہاڑی ہمارا کیا بگاڑے گا جس کو شکایت لگانی ہے لگادے ہمیں کسی کا کوئی ڈر نہیں کسانوں نے اعلی احکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کھاد مافیا کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور کسانوں کو حکومتی ریٹ پر کھاد مہیا کی جائےدوسری جانب ڈی سی وہاڑی خضراقبال نے اپنے موقف میں کہا کہ کسانوں کو کھاد حکومتی ریٹ سے اضافی کسی صورت فروخت نہیں کرنے دیں گے جو بلیک میں کھاد فروخت کرے گا اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاکر دوکان کو سیل کردیا جائے گی کسانوں کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے جو یوریا کھاد کا ریٹ طے کیا تھا کھاد مافیا پانچ سو سے سات سو روپے تک اضافی وصول کررہے ہیں حکومتی ریٹ پر کسان دن بھر انتظار کرنے کے بعد خالی ہاتھ گھروں کو لوٹنے پر مجبورہیں زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ مکئی کی فصل اگر ٹائم پر کھاد نہ ملی تو مکئی کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔